روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے آزادی اظہار رائے پر کسی طرح کی قد غن قبول نہیں کریں گے، ناصرزیدی اسلام آباد ہائی کورٹ نے190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کر لی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں نائٹ کرکٹ کا شاندار انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ 2024 اختتام پذیر ہوگئی سپریم کورٹ نے حکومت کو ویڈیو لنک کے ذریعے جمعرات کو نیب ترمیمی کیس میں عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا حکومت نے آڈیو لیکس کیس میں مداخلت کا الزام لگانے والے اسلام آباد ہائی کورٹ جج کے خط کو مسترد کر دیا

کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی دنیا کیلئے مثال بن گئی

اسلام آباد-(ثاقب ابراہیم غوی سے ) کرونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کارکردگی دنیا کیلئے مثال بن گئی، ملک میں 15 کروڑ سے زائد افراد کو کرونا ویکسین لگا دی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 13 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی ویکسی نیشن کروائی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 15 کروڑ19 لاکھ51 ہزار 87 افراد کی کرونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک میں ریکارڈ تعداد میں لوگوں نے ویکسین لگوائی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 13 لاکھ 58 ہزار 181افراد کو کرونا وائرس سے تحفظ کی ویکسین لگائی گئی۔

دوسری جانب منگل کو وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41 ہزار869 کرونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 291 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا ٹیسٹوں کی مثبت کی شرح 0.69 فیصد رہی ہے۔ مزید برآں اس دوران کرونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد3ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 636 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ جبکہ ملک میں کرونا وائرس کی اومیکرون قسم کے 75 کیس بھی سامنے آگئے ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اومیکرون کی33کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں اومیکرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مؤثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com