Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

عامرخان نےخفیہ تیسری شادی کرلی؟

مبئی:(ویب ڈسک ) بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کررہی ہیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور دنگل اسٹار فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے تقریباً 15 برس تک شادی شدہ رہنے کے بعد رواں برس اگست میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔ دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جارہا تھا جو فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی بنی تھیں

اب عامر خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں اداکار خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

تو کیا عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ اب شادی شدہ ہیں؟ سچ کیا ہے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ حال ہی میں ٹوئٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی ایک تصویر وائرل ہوئی اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں۔ تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی یہ تصویر حقیقی ہے بلکہ اسے کمپیوٹر پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

لہذا تصویر کی حقیقت سے ثابت ہوگیا کہ فی الحال عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے خفیہ طور پر کوئی شادی نہیں کی۔ تاہم مستقبل میں دونوں شادی کریں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے۔ جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com