صدر جوبائیڈن کو ڈیموکریسی سمٹ کو مزید سرد جنگ وں کے آغاز کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے، امریکی جریدہ

واشنگٹن( واصب ابراہیم غوری سے ):امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے جمہوریت کانفرنس سرد جنگ کی سوچ کی حامل سیاست کی تجدید کی کوشش کی عکاسی کرتی ہے۔ امریکی جریدے دی نیشن کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہکہ امریکی صدر جوبائیڈن کو ڈیموکریسی سمٹ کو مزید سرد جنوں کے آغاز کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

یہ سمٹ امریکا کو درپیش سلامتی کےحقیقی خطرات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتاہے۔ رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیو ں کے انتہائی اثرات نے امریکی شہریوں کی زندگیوں اور وسائل کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور موسمیاتی تبدیلیاں مستقبل کا نہیں بلکہ فوری خطرہ ہے۔ دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر کنٹرول کے حوالے سے چین کے بغیر کوئی پیش رفت نہیں کی جا سکتی ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کو ختم ہوئے ایک سال ہونے کو ہے، ان کے چین اور کورونا وائرس کی وبا سے متعلق جھوٹ کے اثرات کے نتیجہ میں ایشیائی امریکی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں اضافہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں