بھارتی افواج کے سربراہ چیف آف ڈیفنس بپن روت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا اور جنرل بپن روت اپنے عملے سمیت ہلاک ہوگئے ہیں

نئی دہلی ۔ (واصب ابراہیم غوری سے ):بھارت کےچیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گر کر تباہ ہوگیا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس اور بھارتی فضائیہ نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ ایک ایم آئی ۔17وی 5 ہیلی کاپٹر جس میں بھارت کےچیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت سوار تھے ،کوئمباتور اور سلور کے درمیان واقع تامل ناڈو کے پہاڑی علاقے کونور کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

ہیلی کاپٹر بھارتی فضائیہ کے سلور بیس سے ویلنگٹن میں ڈیفنس سروسز کالج جا رہا تھا ۔ ایمرجنسی اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہے اور حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی فوجی ہسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر پر کل 14 افراد سوار تھے،جن میں چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ مادھولیکا راوت، بریگیڈیئر ایل ایس لدر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجندر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں