Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ بھارت کے ساتھ 5 بلین ڈالر کی تجارت معطل اسحاق ڈار نے وجہ بتا دی ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو

ہماری کوشش اور ریسرچ سے ایڈز کے علاج کے لیے ادویات تیار کی جا رہی ہیں، معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب


اسلام آباد۔(یآسر ملک سے ):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش اور ریسرچ سے ایڈز کے علاج کے لیے ادویات تیار کی جا رہی ہیں، یہ ایک اچھی خبر ہے لیکن اس کے باوجود اعدادوشمار کے مطابق ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا یہ چاہتی ہے کہ 2030 تک اس بیماری کا حاتمہ ہو جائے لیکن اس کے لیے بہت سے موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا راستہ تیزی سے اس جگہ نہیں پہنچا جس جگہ ہمیں ابھی ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کے خاتمہ کے لیے سب کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایڈز کے خاتمہ اور پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں کے لیے ایک پالیسی بنائی جائے جو کہ تقریباً مکمل ہو گئی ہے جس کے تحت بیماری کی تشخیص سے لے کر علاج تک تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے لیے فنڈز درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل فنڈز نے اس کے لیے خطیر رقم دی ہے لیکن ہم حکومت پاکستان سے بھی اس کے لیے فنڈز لیں گے، اس کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں ان کی تشخیص ہو جائے اور تشخیص کے بعد علاج ہو سکے اور علاج بھی موثر ہو جس کے بعد وائرس مکمل طور پر ختم ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ ساتھ ساتھ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری نجی ہسپتالوں میں انفیکشن کنٹرول سسٹم کو بہتر بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بیماری بڑھے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بیماری سرنجوں کے دوبارہ استعمال سے زیادہ پھیلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کو مکمل طور پر روکنے کی ضرورت ہے، اس سلسلہ میں نئی سرنجیں استعمال کی جائیں گی جو ایک بار استعمال ہونے کے بعد دوبارہ استعمال نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کا اہم اقدام ہے جس سے بیماریوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com