سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف مہم چلانے پرایف ائی اے نے ایک شخص کو گرفتارکرلیا
یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے )سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف پروپینگنڈہ میں ملوث ایک اور پی ٹی آئی کارکن کو آیف آئی اے کرائم برانچ نے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ نے گتھی سلجھا دی۔ مشہور اداکارہ سائرہ یوسف کے نام سے بنایا گیا ٹوئٹر اکاؤنٹ جعلی نکلا۔ اکاؤنٹ کچھ عرصے سے ریاستی اداروں کےخلاف سرگرم تھا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا
سائرہ یوسف کے اکاؤنٹ کے پیچھے گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کارکن میاں نعیم کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اکاؤنٹ سال 2019ء میں اداکارہ کے نام پر بنا اور زیادہ تر صارفین سائرہ یوسف کو پی ٹی آئی کا نمائندہ سمجھتے رہے۔ تاہم ملزم گزشتہ کچھ عرصے سے سازشی پروپیگنڈے میں بھرپور کردار ادا کرتا رہا۔ جسے جب ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا تو اس نے فوری اعتراف جرم کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو کم از کم 7 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔