روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

غذاوں سے بڑھتی عمرکےساتھ دل ودماغ کی حفاظت ممکن قرار،تحقیقی رپوٹ جاری

عمر بڑھنے سے ذہنی صلاحیتیں ماند پڑنا شروع ہوجاتی ہیں، اور دل بھی کمزور ہوجاتا ہے۔ اس سے بچاو کےلئے ابھی کوئی جادو کی گولی ایجاد نہیں ہوئی، اس صورتحال کا مقابلہ صرف صحت مند غذاؤں کے استعمال سے ممکن ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق بڑھتی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے معیار زندگی کو بہتر بنانے، جسمانی ورزش کرنے کے ساتھ بہتر خوراک کا انتخاب کیا جانا چاہیئے۔

خوارک میں پھل، سبز پتوں والی سبزیوں، خشک میوہ جات اور اناج کو ضرور شامل کیا جانا چاہیئے، کیونکہ یہ ناصرف ذہن کی صحت کے لیے ضروری ہیں بلکہ یہ دل کی بھی حفاظت کرتے ہیں۔

محققین کہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جو غذائیں ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہیں وہی غذائیں دل اور خون کی شریانوں کی بھی حفاظت کرتی ہیں۔

 درج ذیل غذائیں ضرور استعمال کرنا چاہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال ذہنی صلاحیتوں کو بہتر کرتا ہے اور دل کے لیے بھی مفید ہے، جیسے پالک، بروکلی، دھنیا پودینہ وغیرہ۔ یہ وٹامن کے، لیوٹین، فولیٹ اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور سبزیاں ہیں۔

مچھلی

ماہرین صحت کہتے ہیں چکنائی جسم کے لیے انتہائی ضروری ہے، لیکن چکنائی کا انتخاب سوچ سمجھ کے کیا جانا چاہیئے، ورنہ یہ دل کی شریانوں کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق پروٹین کا حصول مچھلی کے گوشت اور سبز سبزیوں کے استعمال سے کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ مچھلی کا گوشت اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے اور جسم کو ضروری چکنائی فراہم کرتا ہے جو جلد، دماغ، دل کے ساتھ جسم کے مختلف حصوں کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

ڈاکٹرز کہتے ہیں ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ مچھلی کا استعمال کرنا چاہئے، لیکن اگر یہ ممکن نہیں ہے تو ڈاکٹرز کے مشورے سے اومیگا 3 سپلیمنٹ کا استعمال کیا جائے یا پھر میتھی دانہ، ایوکاڈو اور اخروٹ کے استعمال کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے کھانوں میں زیتون یا کینولا کا تیل استعمال کرنا بہتر ہے۔

بیریز

بیریز کا استعمال ذہین کے لیے انتہائی مفید ہے، کیونکہ یہ یاداشت کو بہتر بناتا ہے۔

تحقیق کے مطابق جو خواتین ہفتے میں دو یا دو سے زائد بار اسٹرابیریز اور بیلو بیریز کا استعمال کرتی ہیں وہ بڑھتی عمر کے ساتھ یاداشت کی کمزوری کو روک سکتی ہیں۔

چائے یا کافی

صبح کے اوقات میں چائے یا کافی کا استعمال آپ کی یاداشت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق 200 ملی گرام کیفین یاداشت کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرتی ہے۔

اخروٹ

خشک میوے پروٹین اور صحت مند چکنائی کے بہترین ذرائع ہوتے ہیں اور یاداشت کوبہتر کرتے ہیں۔

اخروٹ میں اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو بلڈ پریشر کو کم کرنے اور شریانوں کو صاف کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے جو دل اور دماغ دونوں کے لیے اچھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com