بھارت میں سیلاب،بارشوں کی تباہی،راجستھان میں716 چھوٹےاور 200 سے زائد بڑے ڈیم پانی سے بھر گئے، ہائی الرٹ جاری

یوتھ ویژن نیوز(عاقب غوری سے ) بھارت میں 5 ریاستوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارت کی 5 ریاستیں مدھیہ پردیش، راجستھان، اتر پردیش، ہماچل اور بہار میں گزشتہ 2 روز سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مدھیہ پردیش کے مختلف علاقوں میں 2 روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

ریاستی دارالحکومت بھوپال میں ایک دن میں 10 انچ اور رواں سیزن میں 60 انچ  تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسکے علاوہ گنا، ساگر اور جبل پور جیسے بڑے شہر بھی مکمل طور پر بارش میں ڈوب چکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں پانی کے ذخیرے کیلئے بنائے گئے 50 سے زائد ڈیم بہہ گئے ہیں

راجستھان میں 2 روز کے دوران 716 چھوٹے اور 200 سے زائد بڑے ڈیم پانی سے بھر چکے ہیں۔

اتر پردیش کے شہر پریاگ راج میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی وجہ سے دریائے گنگا کے کنارے سینکڑوں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے 50 ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

دریائے جمنا میں بھی پانی کی سطح بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

جس میں 22 افراد ہلاک ہوئے جب کہ 6 تاحال لاپتہ ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں

بھارتی ریاست بہار بارش کے باعث ندیوں اور دریاؤں کے کنارے آباد دیہاتوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارت میں حالیہ مون سون اسپیل سے سب سے زیادہ نقصان ریاست ہماچل پردیش میں ہوا ہے۔ جس سے گزشتہ 48 گھنٹوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور بادل پھٹنے کے 34 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں