طالبان حکومت کی ایران سے طبی شعبے میں مدد کی درخواست
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک ) طالبان وزیر صحت کا کابل میں ایرانی سفارت خانہ کا دورہ، صحت و سلامتی ، ڈاکٹروں کی تریبت، دواؤں کی فراہمی اور دوسرے معاملات میں تعاون کی درخواست
ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے وزیر صحت قلندر عباد نے کابل میں تعینات ایران کے سفیر بہادر امینیان سے ملاقات کی۔ بامیان میں ہسپتال کے منصوبے کی تکمیل، افغان ڈاکٹروں کی کینسر کے میدان میں تربیت، ادویات کی افغانستان برآمدات اور ایران کے طبی مراکز سے استفادہ کا جائزہ لیا۔
رپورٹ کے مطابق افغان طالبان کے وزیر صحت اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں بامیان میں ہسپتال کی تکمیل، افغانی ڈاکٹروں کی کینسر کے علاج کے سلسلے میں تربیت، دواؤں کی فراہمی اور ایرانی ہسپتالوں میں افغانی بیماروں کے علاج جیسے معاملات پر بھی تبالۂ خیال ہوا۔
Load/Hide Comments