سندھ کے 23 اضلاع آفت زدہ قرار

یوتھ ویژن نیوز ( قاری عاشق حیسن سے ) حکومت سندھ نے صوبے کے 23 اضلاع کو آفت زدہ قراردے دیا ہے۔

حکومت سندھ کی جانب سے اس ضمن میں جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص اور دادو کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بلوچستان میں مسلسل طوفانی بارشوں سے تباہی ہی تباہی، صوبہ کا ملک کے دیگر حصوں سے رابطہ منقطع

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیرز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی،لاڑکانہ، کشمور اور شکار پور بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل ہیں۔

صوبائی حکومت نے قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور ملیر کو بھی آفت زدہ اضلاع میں شامل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں