اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان سنگل ونڈو کمپنی سے متعلق اجلاس وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آٹو اور آٹو پارٹس مینیوفیکچررز کے وفد کی ملاقات چند دلچسپ حقائق چاند کے بارے میں پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لئے بھوک ہڑتال کئمپ جاری ایک ماہ میں چاول کی قیمتوں میں 40 سے 70 فیصد تک کی کمی ہو گئی انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام بہاول پور پریس کلب نے مظلوموں کی آواز اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانا شروع کر دی قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ایوانِ صدرمیں ملاقات وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایم کیوایم کے چئیرمین خالد مقبول صدیقی کی اور وفد کی ملاقات پاکستان نے دوسرا مواصلاتی سیٹلائٹ ایم ایم 1 لانچ کردیا

بڑھتی مہنگائی میں سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے باہر

یوتھ ویژن نیوز (عمران قذافی سے ) –لاہور میں بڑھتی مہنگائی میں سبزیاں اور پھل غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئے۔ خریداری کیلئے آئے شہری مایوس لوٹنے لگے۔

بڑھتی مہنگائی نے غریب کا جینا دوبھر کر دیا۔ غریب کیلئے اشیاء ضروریہ کا حصول بھی مشکل ہو گیا۔ سبزیوں اور پھولوں کی روز بروز بڑھتی قیمت نے خریداری کیلئے آئے شہریوں کے ہوش آڑا کے رکھ دئیے۔ قیمتوں میں اضافے کے باوجود سرکاری نرخ ناموں کے مطابق سبزیاں اور پھل کہیں بھی دسیتاب نہیں ہیں۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق آلو کی قیمت 60 سے 70 روپے فی کلو ہے لیکن 100 روپے سے کم قیمت پر کہیں بھی دستیاب نہیں۔ ٹماٹر کی قیمت 100 سے 110، لہسن کی 200 سے 210، ادرک کی 270 سے 285 روپے فی کلو قیمت مقرر کی گئی ہے لیکن مارکیٹ میں ان قیمتوں پر ان اشیاء کا حصول نامکمن ہو چکا ہے۔

یہ بھی پرھیں: قرض کی قسط دینے سے پہلے آئی ایم ایف نے پاکستان سے مزید وضاحتیں مانگ لیں

خریداری کیلئے آئے شہری کہتے ہیں ایک دن پہلے قیمت کچھ اور ہوتی ہے دوسرے دن آتے ہیں تو قیمت بڑھ چکی ہوتی ہے۔ ادھر دکانداروں کا کہنا ہے منڈی سے سبزیاں اور پھل مہنگے مل رہے ہیں جس وجہ سے مہنگے داموں بیچنے پر مجبور ہیں۔

اگر بات کی جائے  پھلوں کی تو سیب کی سرکاری قیمت 120 سے 175، آم کی 180 سے 240 روپے فی کلو اور کیلا کی 100 سے 145 روپے فی درجن مقرر ہے لیکن دکاندار منہ مانگے دام موصول کر رہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com