عامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کا عدالتی فیصلہ، سابقہ اہلیہ کا ردعمل آگیا

یوتھ ویژن نیوز ( عمران قذافی سے ) عدالت نے ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا ہے۔ جس پر ان کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقدمے کےاندراج کی درخواست، عدالت کا دانیہ شاہ اور ایف آئی اے کو نوٹس

جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ‘ ہمیں مرحوم عامر لیاقت کے کیس میں کامیابی ملی ہے، الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے حق کو سرخرو کیا’۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی وجہ موت کے تعین کیلیےشہری نے قبرکشائی کی درخواست دے دی

بشریٰ اقبال نے کہا کہ ‘معزز عدالت نے نظرثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کے حکم کو کالعدم قرار دے دیا، عامر لیاقت کی میت کو نہیں نکالا جائے گا‘۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ ہائی کورٹ نے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرنے سے روک دیا

خیال رہے کہ کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کی جانب سے عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر کی درخواست پر پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں