روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکلر برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے مابین مشترکہ تعلیم و تحقیق میں اشتراک کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بہاولپور (یاسر ملک سے): اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے مابین مشترکہ تعلیم و تحقیق میں اشتراک کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔ معاہدے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اسلام آبادخالد رحمان نے دستخط کیے۔ انجینئر پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ یہ وقت کا تقاضاہے کہ اعلیٰ تعلیم کے ادارے معیاری اور مفید تحقیق کے ذریعے سماجی اور معاشی ترقی کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں اس طرح کی بامقصد تحقیق اور تعاون و اشتراک وطن عزیز کو علم پر مبنی معاشرہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔یہ معاہدہ دونوں اداروں کے اساتذہ اور ماہرین کے مابین اشتراک عمل کی نئی راہیں ہموار کرئے گا۔ معاہدے کی رح سے دونوں ادارے مشترکہ تحقیقی منصوبوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اور اشاعتی سرگرمیوں ، فیکلٹی اور طلباءکی سطح پر رعلمی میل ملاپ میں اضافہ کریں گے۔ ان سرگرمیوں کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ دونوں سطح پر پالیسی سازی میں مدد فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پرانسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز سید ابرار حسین وائس پریزیڈنٹ ، نوفل شاہ رخ ، سید ندیم فرحت اور شفق سرفراز انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی گل اور محمد حامد مرتضیٰ بھی شریک تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com