روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

حکومت پنجاب مزدور طبقہ کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔ لیاقت علی چٹھہ

بہاول پور(عمران منیر قذافی سے): سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مزدور طبقہ کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہے۔ اس سلسلہ میں حکومت پنجاب ویژن کے عین مطابق مزدور طبقہ کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیئر پرائس شاپ ایکٹ 1971ء پر عملدرآمد سمیت مزدور طبقہ کوحکومت کی جانب سے کم از کم شرح اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے تمام صنعتی وکمرشل ادارہ جات میں کم از کم شرح اجرت 20ہزار روپے ماہانہ کے آگاہی بورڈز آویزاں کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں اپنے ایک بیان میں کیا۔ سیکرٹری محکمہ محنت و انسانی وسائل حکومت پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ مزدور طبقہ کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے ازالہ کے لئے ڈائریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر پنجاب ڈاکٹر فیصل ظہور کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو تمام صنعتی ادارہ جات میں فیکٹری فیئر پرائس شاپ آرڈیننس 1971ء پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی اور صنعتی ادارہ جات میں کام کرنے والے مزدور طبقہ کو آٹا، چینی اور گھی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر باآسانی دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مزدور طبقہ کو کم از کم شرح اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے کم از کم شرح اجرت 20ہزار روپے ماہانہ بارے آگاہی بورڈز بھی آویزاں کروانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزدور طبقہ کے معاشی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر بہاو ل پور ڈویژن ملک محمد فاروق نے بتایا کہ متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کے لئے فیلڈ افسران مکمل طور پر فعال ہیں اور خلاف ورزی کے مرتکب آجران کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آجر حضرات کو مزدور طبقہ کی امداد کے لئے کلیدی کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ ان کی زندگی کو سہل بنایا جا سکے اور ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com