چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے ٹیکس دینا ہو گا، وزیر خزانہ

اسلام آباد:(واصب غوری سے ) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ چھوٹی دکانوں کو 36 ہزار روپے اور بڑی دکانوں کو اس سے زیادہ ٹیکس دینا ہو گا۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جون میں 3 ارب 80 کروڑ روپے کی پیٹرولیم مصنوعات خریدیں جس کی جولائی میں ادائیگی کرنی تھی اس لیے رواں ماہ زیادہ دباؤ تھا۔ اس ماہ ہمیں اسٹیٹ بینک کو 800 ملین ڈالر زیادہ دینے پڑے جو خسارہ ہوا۔ جولائی میں درآمدات بہت کم ہے اور اگست سے یہ دباؤ ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں، موبائل فون اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر پابندی نہیں ہٹائی گئیں اور ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے جس کے بعد اب ملک کی معیشت کو بہتر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں