روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق حکومت پاکستان کا آئندہ بجٹ 2025،26 میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان یوم مزدورکے موقع پرصدرِ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان نے مزدوروں کے لیے محفوظ، صحت مند ماحول کو یقینی بنانے کا عہد کر لیا جنرل عاصم منیر سے برطانوی آرمی چیف کی سال 2024 کی جی ایچ کیو میں اہم ملاقات پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل

ویمن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری دو روزہ  ایگزی بیشن”میری کہانی“ کے دوسرے روز لگائے گئے مختلف اسٹالز پر شہر بھر سے آنے والی فیملیز اور طالبات نے ایگزی بیشن کا دورہ کیا

بہاول پور: ( عمران منیر قذافی سے)ویمن چیمبر آف کامرس کے تعاون سے دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاول پورمیں جاری دو روزہ  ایگزی بیشن”میری کہانی“ کے دوسرے روز لگائے گئے مختلف اسٹالز پر شہر بھر سے آنے والی فیملیز اور طالبات نے ایگزی بیشن کا دورہ کیا اور خوب خریداری کی۔اس موقع پر صدر ویمن چیمبر آف کامرس بہاول پور نے بطور مہمان خصوصی اسٹالز کا دورہ کیا اور ملک بھر سے تشریف لانے والی ویمن انٹر پرینئرز کے کام  کوخو ب سراہتے ہوئی ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایونٹ کے دوسرے روز قوالی نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں مقامی فنکاروں نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔اس موقع پر صدر ویمن چیمبر مسز رابعہ عثمان نے دی گونمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے بہترین تعاون اور میزبانی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ”میری کہانی“ ایونٹ نے جنوبی پنجاب کی خواتین کے لئے انٹرپرینئر شپ کے حوالے سے نئے راستے کھولے ہیں۔ یہ اس خطے کے لئے تاریخی ثابت ہوا ہے کہ اس میں ملک بھر سے کاروباری خواتین نے اپنی کامیاب کہانی دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات اور شہر بھر سے آئی فیملیز کے سامنے پیش کی جو مستقبل کی انٹر پرینئر کے لئے مثالی ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پر امید ہوں کہ اس ایونٹ سے مستقبل قریب میں بہاول پور شہر سے کئی نوجوان انٹر پرینئرز سامنے آئیں گی جو ملکی معیشت کے لئے مثبت ثابت ہوگا۔ آخر میں مسز رابعہ عثمان نے ایگزی بیشن میں شریک تمام منتظمین  اور یونیورسٹی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com