روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا پاکستان نے ہائیڈرو پاور پراجیکٹس کے لیے چین کی مدد طلب کر لی 9 مئی کی برسی آرمی چیف نے تحمل کو کمزوری سمجھنے کے خلاف انتباہ کیا مودی کی بی جے پی نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے الزام لگا دیا نیپرا نے مئی کے بجلی کے بلوں میں ایف سی اے میں 2.83 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی پی ٹی آئی قیادت نےعمران خان کو تمام مسائل پر سے گمراہ رکھا، شیر افضل مروت ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔

سری لنکا کا ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سےانکار

سری لنکا نے ملک میں جاری سیاسی ومعاشی بحران کے باعث ایشیا کرکٹ کپ کی میزبانی سے معذرت کر لی۔

سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ روزایشین کرکٹ کونسل کو فیصلے سے آگاہ  کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے  سری لنکن کرکٹ بورڈ ایشیا کپ T20 کے آئندہ ایڈیشن کی میزبانی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوگا۔

 سری لنکن میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حال ہی میں جاری بحران کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے تیسرے ایڈیشن کو ملتوی کرنے کے بعد  کیاگیا ہے۔

ایس ایل سی  کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورت حال کی وجہ سے چھ ٹیموں کے اس طرح کے میگا ایونٹ کی میزبانی کرنا مناسب نہیں ہے۔

 ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ  سری لنکن کرکٹ بورڈ  نے متحدہ عرب امارات یا کسی اور ملک میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

  تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ منعقد کروانے کے لیے یو اے ای حتمی متبادل مقام نہیں ہے۔ ایشیا کپ بھارت سمیت کسی دوسرے  ملک میں  بھی ہو سکتا ہے۔ اے سی سی کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں  ایشیا کرکٹ کپ کے وینیو کا  اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ  ایشیا کپ اس سال اگست اور ستمبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل منعقد ہونا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com