ڈی ایچ اے لاہور میں شیطان صفت مالکان نےملازم بچے کی جان لے لی
لاہور کے پوش علاقے ڈی ایچ اے میں شیطان صفت میں شمار باپ بیٹے اور ان کی خواتین کا 10 سالہ معصوم غریب ملازم پر انسانیت سوز تشدد ۔معصوم کی ہڈیاں اور گوشت ان ظالموں کے جناتی تشدد کو برداشت نہ کرسکا اور جان کی بازی ہار گیا ۔اس مقتول کا چھوٹا چھ سالہ بھائی بھی بہیمانہ تشدد کا شکار ہو کر ہسپتال داخل ہے اور موت سے مسلسل لڑنے میں مصروف ہے ان کا قصور صرف یہ تھا کہ ان معصوم بچوں نے بھوک لگنے پر فریج سے کھانے کی اشیاء مالکان کی اجازت کے بغیر نکال کے کھالی تھی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار لیا ہے
Load/Hide Comments