نارووال میں مسافر بس کی کار کو ٹکر، 6 افراد جاں بحق

نارووال (عمران قذافی سے) – نارووال میں نورکوٹ روڈ پر پھاٹک کے قریب مسافر بس کی کار کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق ہونیوالے افراد شکرگڑھ کے رہائشی تھے جس میں سے 5 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق شکرگڑھ سے لاہور جانیوالی بس نے سامنے سے آنیوالی کار کو ٹکر ماری جس میں ڈرائیور سمیت کار میں سوار 3 خواتین اور 2 مرد موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق افراد عید اپنوں کے ساتھ منانے کیلئے لاہور سے شکرگڑھ جا رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ادھر وزیراعلی پنجاب نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں