لاہور سکریٹری لیبروانسانی وسائل لیاقت علی چھٹہ نے محکمہ لیبر کے ضلعی دفاتر(نارتھ ,ساوتھ) میں جاب پورٹل کاافتتاح کر دیا

تفصیلات کیمطابق لاہورسیکرٹری لیبروانسانی وسائل جناب لیاقت علی چھٹہ نے محکمہ لیبرکے ضلعی دفاتر ڈائر یکٹرلیبرویلفیئر لاہور نارتھ اینڈ ساوٴتھ میں جاب پورٹل کا افتتاح کیا اس موقعہ پر ایڈیشنل سیکرٹری لیبر راوٴ عاطف رضا،ڈائریکٹرلیبر لاہور(نارتھ) عمران حیدر ٹیپو،ڈائریکٹر لیبر (ساوٴتھ ) ندیم اختر،اور پی آئی ٹی بی کے آفیسرز بھی موجود تھے
یہ جاب پورٹل آجر اورآجیر کے درمیان رابطے کاکردار اداکرے گا جس سے نا صرف بے روزگار افرادکیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ آجر کو بھی تربیت یافتہ اور غیر تربیت یافتہ مزدورں کاڈیٹا با آسانی میسر ہوگا جسکی وجہ سے آجر اپنے لئے باآسانی موزوں افراد ملازم رکھ سکے گا
اس جاب پورٹل کے ذریعے ووکیشنل تعلیمی ادارے اپنے فارغ التحصیل طلباء کے ڈیٹا کے اندراج کرنے کے پابند ہونگے
یہ جاب پورٹل پنجاب میں محکمہ لیبر کے تمام ضلعی دفاتر میں قائم کر دئیے گے ہیں مستقبل میں حکومت کی طرف سے ملنے والی امداد کیلئے بے روزگار افراد کاڈیٹا بھی اسی جاب پورٹل سے لیا جائے گا اس موقع پر سیکرٹری لیبروانسانی وسائل لیاقت علی چھٹہ نے مزید کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز حکومت پنجاب کے اس منصوبے کو کامیاب بنائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں