سارہ خان نے سلمان خان کو انکل کہہ دیا،سلمان خان کا اداکارہ کو فلم میں کام دینے سے انکار
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو اداکارہ سارہ علی خان کی جانب سے انکل کہنے پر اداکار نے انہیں مذاقاً فلم میں کام دینے سے انکار کردیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فلم ایوارڈ ’’آئی ائی ایف اے‘‘ کی تقریب رواں ماہ کے آغاز میں اماراتی دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوئی اور اب ریکارڈ کیا گیا یہ میگا ایونٹ ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔ اسی تقریب کی مختصر سی جھلک شیئر کی گئی جس میں سارہ علی خان سلو میاں کو انکل کہتے نظر آرہی ہیں۔
سلمان کا کہنا تھا کہ تم نے انکل کہہ دیا اگر نہ کہتی تو میرے ساتھ ہیروائن آتی لیکن تم نے اب یہ موقع گنوا دیا ہے۔
Load/Hide Comments