پالتو کتے نے گھر کوآگ لگا دی
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مسوری کے ایک گھر میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی جب اندر موجود پالتو کتا باورچی خانے گیا اور چولہے پر موجود فرائی پین سے کچھ کھانے کی کوشش کی کہ اس دوران چولہا جل گیا۔
سدرن پلاٹ فائر پروٹیکشن ڈسٹرکٹ ڈویژن کے سربراہ کرس ڈینی کے مطابق گھر میں موجود سیکیورٹی کیمرہ میں تمام واقعہ کی ویڈیو ریکارڈ ہو گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرائی پین مسلسل گرم ہونے سے کھانے کو آگ لگ جاتی ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد موجود چیزوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جس وقت گھر میں آگ بھڑکی تو وہاں کتوں کے علاوہ کوئی اور موجود نہیں تھا۔ ریسکیو حکام نے بروقت آپریشن کر کے کتوں کو بچا لیا تاہم گھر کو کافی نقصان پہنچا۔
Load/Hide Comments