Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com
روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لاکھوں بچوں نے اپنے 60,000 نمائندے منتخب کر لیے کرغزستان میں پاکستانی طلباء کو ہجومی تشدد کے واقعات ‘انتہائی تشویشناک’ گھروں کے اندر رہنے کا مشورہ دے دیا عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کے 7 مقدمات کو مسترد کرتے ہوئے ‘چوری شدہ نشستوں’ کی واپسی پر بات چیت کی ہے ایلون مسک کا بڑا اعلان ٹویٹر X.com بن گیا قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی زرتاج گل کے خلاف اعتراض پر ن لیگ کے طارق بشیر چیمہ کو موجودہ اجلاس کے لیے معطل کر دیا سپریم کورٹ نے عدلیہ کے خلاف ریمارکس پر فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ینگ یونیورسٹی رینکنگ 2024 نے 33 پاکستانی اداروں کو تسلیم کیا ہے جن میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور بھی شامل ہے، تعلیم اور تحقیق میں ان کی شاندار کارکردگی پر اپنی فہرست جاری کردی نیب قوانین کی سماعت جس میں عمران خان کو شامل کیا گیا ہے، 2 مزیدکیسیزمیں سزا معطل پی ٹی آئی جو تبلیغ کرتی ہے اس پر عمل نہیں کرتی، بلاول بھٹو عمران خان کو بڑا ریلیف آج سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے

پھل، سبزیاں اگانے کے لیےسرکاری ملازمین کو ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا اعلان

سری لنکا کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو پھل اور سبزیاں اگانے کے لیے ہفتے میں ایک دن کی اضافی چھٹی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں خوراک کی قلت کے خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

 بدترین  معاشی بحران سے  کا سامنا کرنے والے ملک سری لنکا  میں حکومت نے اس تجویز کی باقاعدہ منظوری دی جس کے تحت سرکاری ملازمین کو اگلے تین ماہ تک ہر ہفتے میں ایک دن اضافی چھٹی دی جائے گی۔ اضافی چھٹی جمعے کے دن دی جائے گی۔

 بی بی سی کے مطابق سری لنکا کی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد سرکاری ملازمین کو اس طرف راغب کر نا ہے کہ اس چھٹی کا استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے خاندان کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سبزیاں اور پھل  اگائیں۔

 اس کے ساتھ ساتھ ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی وجہ سے دفاتر پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ملازمین  کی مشکلات بھی کم کی جا سکین گی۔

آن لائن پورٹل پر حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’یہ مناسب سمجھا گیا کہ سرکاری ملازمین کو ہفتے میں ایک اضافی چھٹی دی جائے اور ان کو درکار سہولیات دی جائیں تاکہ وہ زرعی سرگرمیوں کے ذریعے اپنے گھر کے باغیچے میں یا پھر کسی اور مناسب جگہ پر مستقبل میں خوارک کی قلت کے خطرے کے پیش نظر کام کر سکیں۔

واضح رہے کہ دو کروڑ بیس لاکھ آبادی والا ملک سری لنکا میں تقریباً دس لاکھ افراد سرکاری ملازمین ہیں۔

 یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سری لنکا  اپنی 70 برس کی تاریخ میں بدترین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔زرمبادلہ ذخائر میں کمی کی وجہ سے سری لنکا کو خوراک، تیل اور ادویات جیسی ضروری اشیا کی درآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سری لنکامیں رواں سال اپریل تک کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں 57 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ گزشتہ مہینے کے اختتام پر سری لنکا کے وزیر زراعت مہندا امرا ویرا نے کسانوں سے کہا کہ وہ زیادہ چاول اگائیں کیوںکہ یہ واضح ہے کہ خوارک کی صورتحال خراب ہونے والی ہے۔

 بی بی سی کے مطابق  امریکہ کی جانب سے سری لنکا کی مدد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا۔ دوسری جانب سری لنکا کی حکومت اس وقت معاشی امدادی پیکج کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مصروف ہے اور آئی ایم ایف کا وفد آئندہ سوموار کو کولمبو پہنچنے والا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com