روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

مشکل آن پڑی ہے،قربانی دینا ہوگی، روپیہ ہچکولے کھا رہا ہے، کب تک کشکول لیکر پھریں گے؟ وزیراعظم

کراچی: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سولر پر عائد 17 فیصد ٹیکس فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ روپیہ آج ہچکولے کھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے حلف اٹھایا تو ڈالر 189 روپے کا تھا لیکن جس دن حلف اٹھایا تو ڈالر 8 روپے سستا ہو گیا۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ میں یہاں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرنے نہیں آیا لیکن یہ حقیقت ہے کہ 2018 میں ڈالر 115 روپے کا تھا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابقہ حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ہوتا دیکھ کرتیل و بجلی کی قیمتیں کم کر دیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ سابق حکومت کا کوئی ایک منصوبہ بتائیں جس کا زراعت اور سماج سے تعلق ہو؟ ان کا کہنا تھا کہ مقتدر اداروں نے لاڈلے کو وہ سپورٹ دی جو ملکی تاریخ میں کسی کو نہیں ملی۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ شروع ہونے کی وجہ کرپشن و نااہلی ہے وگرنہ لوڈ شیڈنگ تو ختم ہوگئی تھی تو دوبارہ کیوں شروع ہوئی؟ گندم پہلے ایکسپورٹ کرتے ہیں پھر امپورٹ کرتے ہیں، کیا یہ سیاسی افراتفری کا نتیجہ تھا؟  ساڑھے 3 سال کی بدترین حکومت کے بعد غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے گئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ غیر ضروری اشیائے تعیش کی درآمد پرڈالر کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر پابندی لگائی،
اگر ہمیں اس وقت مشکل آن پڑی ہے تو ہمیں قربانی دینا ہوگی، میں نے درآمدات پر ڈیوٹی نہیں بڑھائی، ہر چیز باہر سے منگوائی جائے تو مقامی انڈسٹری تباہ ہو جائے گی، پوری قوم یک جان دو قالب ہو کرفیصلہ کرے تو ملک کی تقدیر بدل جائے گی، غدار ی کی بحث میں پڑے تو بات بہت دور تک جائے گی، لگژری آئٹمز پر اس لئے پابندی لگائی گئی تا کہ روپیہ مستحکم ہو، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے قربانی دینا پڑے گی۔

شفاف انتخابات کی تاریخ ملنے تک عوام کا سمندر واپس نہیں جائے گا، عمران خان

میاں شہباز شریف نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند ڈالیں گے، ہندوستان آج 200 ارب ڈالرز کو چھو رہا ہے، ہم ڈیڑھ ارب ڈالرز کی طرف دیکھ رہے ہیں حالانکہ پاکستان آئی ٹی میں 15 ارب ڈالرز کی ایکسپورٹ کر سکتا ہے، ایک ارب ڈالرز سعودی عرب کی طرف سے انویسٹمنٹ آ رہی ہے، سعودی سرمایہ کاری سے کراچی میں پانی کا مسئلہ حل ہو گا، تمام صوبوں میں آئی ٹی ٹاورز بننے چاہئیں۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی جرمنی کی ترقی نے مشرقی جرمنی کوجھکنے پر مجبور کر دیا، وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو وقت کی قدر کرتی ہیں، سولر اور ونڈ سے بجلی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، گرین انرجی سے ملک کو 20 ارب ڈالر کی بچت ہوگی، ہم اس وقت معاشی لحاظ سے مشکل دور سے گزر رہے ہیں، 2018 میں، میں نے چارٹر آف اکنامی کی بات کی تھی تو میری بات کا مذاق اڑایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سولر اور ونڈ پر بڑی تیزی سے آگے جانا ہوگا، یہی مسائل سے نکلنے کا طریقہ ہے وگرنہ کوئی چھومنتر یا جادو ٹونہ نہیں ہے۔

وزیراعظم نے استفسار کیا کہ 75 سال گزر گئے ہیں، کب وقت کشکول لے کر پھرتے رہیں گے، ہم سعودی عرب کس منہ سے کشکول لے کر جائیں گے، یو اے ای اور قطر جائیں گے تو پیسے مل جائیں گے، چاہے آپ گارے کے گھر میں رہتے ہوں، خوشحال ہوں تو لوگ عزت کریں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com