یواے ای کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان سپرد خاک
متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے مرحوم صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کو سپرد خاک کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان خاندان کے افراد نے جمعے کے روز ابوظہبی کے البطین قبرستان میں شیخ خلیفہ کی آخری رسومات ادا کیں۔
دوسری جانب ملک کی سب سے بڑی شیخ زید گرینڈ مسجد میں ہزاروں افراد نے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔
ابوظبی کے حکمران شیخ محمدبن زایدالنہیان مشرف پیلس میں تعزیت وصول کریں گے۔
اماراتی افواج کے دستے نے شیخ خلیفہ کی میت اہل خانہ کے سپرد کی تھی۔
Load/Hide Comments