جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کے روز مرہ امور میں مزید بہتری لائی جارہی ہے,آر پی اواشفاق احمد خان
راولپنڈی ( محمد عباس سے ) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن اشفاق احمد خان کا راولپنڈی ضلع کے تھانہ مور گاہ کی چو کی ڈی ایچ اے کا اچانک دورہ ، دورے کے دوران آر پی او نے چوکی کی حوالات ، ریکار ڈ ، رہائشی کمروں اور عمارت کا جائزہ لیا ۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین تر جیح ہے ، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کے روز مرہ امور میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ، آر پی اواشفاق احمد خان ۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی اشفاق احمد خان نے ضلع راولپنڈی کے تھانہ مور گاہ کی چوکی ڈی ایچ اے کا اچا تک دورہ کیا ، دورے کے دوران آر پی او نے چوکی کی حوالات ر یکارڈ ، رہائشی کمروں اور عمارت کا جائزہ لیا اور کہا کہ چوکی میں صفائی کے معیار کومز ید بہتر بنایا جائے ، اس موقع پر آر پی اوموقع پر موجودافسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چوکی پر آنے والے شہریوں کو انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں چوکی پر آنے والے شہریوں کے ساتھ شائستگی کے ساتھ پیش آتے ہوۓ ان کی شکایات کے فوری ازالہ کو یقینی بنایا جاۓ ، آر پی اواشفاق احمد خان کامزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کے روز مرہ امور میں مزید بہتری لائی جارہی ہے ۔