یوکرین جنگ کے مخالفین نے روسی سفیر کا منہ لال کر دیا

وارسا: یوکرین میں جاری جنگ کے مخالفین نے روسی سفیر کے منہ پر لال رنگ پھینک کر انہیں رنگ دیا۔

یوتھ ویژن نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی اور مشرقی یورپ کے نشریاتی ادارے نیکسٹا ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب روسی سفیر سارگے اندریو پولینڈ میں واقع ایک قبرستان میں دوسری جنگ عظیم میں مارے جانے والے روسی فوجیوں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے لیے پہنچے تھے۔ قبرستان پولینڈ کے شہر وارسا میں واقع ہے۔

اس حوالے سے مشرقی یورپ کے خبر رساں ادارے سمیت سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس وقت روسی سفیر کے منہ پر لال رنگ پھینکا گیا تو اس وقت ان کے اطراف میں ان کا اسٹاف بھی موجود تھا۔

سفیر پر لال رنگ پھینکے جانے کے دوران وہاں موجود مظاہرین نے روسی سفیر کے خلاف فاشسٹ کے نعرے لگائے اور انہوں نے ہاتھوں میں یوکرین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

روسی سفیر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور سفیر کو ان کے عملے سمیت بحفاظت وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں