ہندوانتہاپسندطلبا سے خوف زدہ نہیں تھی، مسکان خان
نئی دہلی: (عمران قذافی سے ) بھارت میں ہندوانتہاپسند طلبا کے نرغے میں نعرہ تکبیربلند کرنے والی مسکان خان کا کہنا ہے کہ وہ انتہاپسندوں سے خوفزدہ نہیں تھیں۔
بھارتی میڈیا کوانٹرویومیں مسکان خان کا کہنا تھا کہ وہ ہندوؤں کے مذہبی نعرے لگاتے زعفرانی مفلرگلے میں ڈالے انتہاپسند طلبا سے خوف زدہ نہیں تھیں۔
سکینڈ ائیرکی طالبہ مسکان خان کا کہنا تھا کہ وہ اسائنمنٹ جمع کرانے کالج گئی تھیں ۔انہیں برقع پہننے کی وجہ سے کالج میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا تھا۔ کسی نہ کسی طرح کالج میں داخل ہوئیں توہندوانتہاپسند طلبا نے پیچھا کرنا شروع کیا اورجے شری رام کے نعرے لگائے۔
مسکان خان نے مزید کہا کہ ان نعروں اورہندوانتہاپسند طلبا سے خوف زدہ ہونے کے بجائے انہوں نے جوابی کارروائی کرنا ضروری سمجھا اوراللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔
Load/Hide Comments