گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے 8اضافی سپیڈو بسوں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نئی مشینری کا افتاح کر دیا

بھاولپور ( واصب غوری سے )گورنر پنجاب انجینئرمحمد بلیغ الرحمن نے سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں سپیڈو بس سروس کی8 اضافی بسوں اور بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نئی مشینری کی فراہمی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی افضل گِل، ایم پی اے حسینہ بیگم، سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ، سابق ایم این اے بیگم پروین مسعود بھٹی، سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی، ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر رانا محمد طارق، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عقیل نجم ہاشمی،میاں عثمان اویسی، میاں شاہد اقبال، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر، کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا، سیاسی و سماجی راہنما موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دورمیں اہلیان بہاول پور سے سپیڈو بس سروس کا حق چھین لیا گیا۔بہاول پور اور لودہراں کے لوگوں کو اس شاندار سہولت سے محروم کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر سپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی ہے اور اس سروس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے 8 اضافی بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے سپیڈو بس سروس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی خصوصی توجہ سے صفائی ستھرائی کے بہتر نظام کے لیے بہاول ویسٹ مینجمنٹ کمپنی قائم کی گئی جس سے صفائی کا نیا معیار قائم ہوا۔انہوں نے کہا کہ بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی ستھرائی کے کاموں کے لیے مزید مشینری فراہم کی گئی ہے جس میں آپریشنل وہیکلز، کنٹینرز، ڈمپرز اور دیگر مشینری شامل ہیں۔ گورنر پنجاب نے بتایا کہ بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس ٹرین کا سٹاپ بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ بائی پاس پر پل کی تعمیر کا کام مکمل کیا جارہا ہے تاکہ آمد و رفت میں لوگوں کو سہولت حاصل ہو۔اس سلسلہ میں فنڈز این ایچ اے کو فنڈز فراہم کیے گئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبے مکمل کیے گئے جن میں سول ہسپتال، ہوم اکنامکس کالج کی تعمیر، انڈر پاس، دو رویہ سڑکیں، وٹرنری یونیورسٹی، کارڈیک سنٹر، کڈنی سنٹر اور دیگر ترقیاتی کام کرائے گئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں