کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 86 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان
بجلی میں اضافے کی درخواست اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے کراچی کے بجلی صارفین پر 9 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ نیپرا کی سماعت کے بعد فیول چارجز ایڈجسمنٹ کی منظوری دی جائے گی۔
اس کے علاوہ جنوری تا مارچ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 4 روپے52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، کے الیکٹرک نے الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرادیں، نیپرا درخواستوں پر 14جون کو سماعت کرے گا
Load/Hide Comments