ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانا اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی

لودھراں ( ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت 79 افراد کو انتباہی نوٹس دیے گئے ہیں جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ ڈینگی کے سدباب کے لیے تمام سرکاری محکموں نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر کے سرکاری محکموں کے سربراہان نے اپنے دفاتر کی چھتیں صاف کر کے تصدیقی سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ضلعی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ انسداد ڈینگی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں 279 ان ڈور اور 73 آوٹ ڈور ٹیمیں ڈینگی لاروے کی سرویلنس کے حوالے سے باقاعدگی سے وزٹ کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ان ڈور ٹیم روازنہ 25 جبکہ آؤٹ ڈور ٹیم 31 مقامات کی چیکنگ کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کہا کہ انسداد ڈینگی کے لئے آگاہی مہم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق تمام محکموں کو انسدادِ ڈینگی مہم میں بھرپور کردار ادا کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ ڈینگی لاروا کی افزائش روکنے کے لئے سرویلنس اور انسدادی اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر سے بچاﺅ کے لئے شہریوں میں مؤثر آگاہی اجاگر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگاہی مہم کا سلسلہ دیہی اور دوردراز علاقوں تک وسیع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کےلئے تمام تر وسائل اور انتظامی مشینری کو متحرک کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے انسداد ڈینگی کے لئے حکومتی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور انسداد ڈینگی کے حوالہ سے جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ازوبا عظیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد فراز اعوان ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شوکت علی اعجاز ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر بشیر سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں