چین میں6.8 شدت کازلزلہ،65 ہلاک،مزید ہلاکتوں کا خدشہ   

چین میں آنے والے زلزلے کے باعث 65 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مواصلات کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی گھر زمیں بوس ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.8 تھی جس کے نتیجے میں کم و بیش 65 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روس نے یورپ کو گیس سپلائی کےلئے شرط رکھ دی

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے باعث متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا۔ متاثرہ علاقوں میں چین کے شہری بجلی سے بھی محروم ہو گئے۔

چینی حکومت زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے متحرک ہے۔ امدادی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 2017 کے بعد سے چین میں آنے والا یہ طاقتور ترین زلزلہ ہے جس سے سیکڑوں افراد متاثر ہوئے۔

زلزلے کی اطلاع ملتے ہی چینی حکومت کے اداروں اور ریسکیو ورکرز نے مختلف علاقوں میں ہلاک اور زخمی افراد کی ہسپتال منتقلی کا کام شروع کیا۔ درجنوں زلزلہ زدگان کو امداد دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرنےکی درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت کیلئےمقرر

چینی حکومت کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تقریباً 250 افراد کو طبی امداد دی گئی۔ درجنوں شہریوں کے شدید زخمی ہوجانے کے باعث چین میں زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں