پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا، قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں: شوکت ترین

اسلام آباد:(عاقب ابراہیم غوری سے ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس ختم کردیا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے آئی ایم ایف کے اہداف پورے کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹرشوکت ترین نے کہا کہ چین کی اعلیٰ قیادت نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کامیاب رہا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین واضح طور پر کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں ہمارے بس میں نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں