پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کا فیصلہ, بازار رات کو 9 بجے بند کر نے کے احکامات جاری
لاہور(واصب غوری سے ) ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کے باعث کراچی کے بعد پنجاب میں بھی بجلی بچت پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں بجلی بچت پلان کے حوالے سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی اور آئندہ ہفتے سے پلان پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں بازار جلد کھولے اور رات 9 بجے بند کر دیئے جائیں گے جبکہ فارمیسی، بیکری اور پیٹرول پمپس کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ریسٹورنٹس بھی جلد بند کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ جولائی، اگست کے لیے ہو گی اور پھر مزید فیصلہ ہو گا۔ چیمبر اور فیڈریشن نے حکومت کا ساتھ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے کہا ہے کہ قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں اور بچت پلان پر عمل سے بجلی، پیٹرول بچے گا۔
Load/Hide Comments