پاک فوج کی گاڑی کوحادثہ،9 جوان شہید،4 زخمی
یوتھ ویژن نیوز ( واصب غوری سے ) آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔
Load/Hide Comments