پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) نے گارڈین اور وارڈزایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا

پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) نے گارڈین اور وارڈز ترمیمی بل منظور کر لیا۔

بچی 16 سال اور بچہ 7 سال کی عمر تک ماں کے پاس رہے گا، ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

اسلام آباد (واصب ابراہیم غؤری سے ) پاکستان کی ایوان بالا (سینیٹ) نے گارڈین اور وارڈز ترمیمی بل منظور کر لیا۔
سینیٹ میں گارڈین اور وارڈز ترمیمی بل سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا۔ وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اس بل پر اسلامی نظریاتی کونسل نے تجاویز دی ہیں، انھیں مد نظر رکھا جائے۔
سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ترمیم کے تحت ماں کو بچے کی کسٹڈی کا حق دے رہے ہیں، بچی 16 سال تک اور بچہ سات سال کی عمر تک ماں کے پاس رہے گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اسلام میں کہیں نہیں لکھا کہ ماں کی کسٹڈی کب تک ہو گی، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق بچہ سات سال تک اور بچی سولہ سال تک ماں کے پاس رہے گی۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھاکہ ماں کی کسٹڈی ختم کرنے کے حوالے سے قانون خاموش ہے، اس ترمیم کے تحت ماں کو بچوں کی کسٹڈی کا حق مل جائے گا ورنہ یہ عدالت کے صوابدید پر ہی رہے گا۔
اس کے علاوہ سینیٹ نے نشہ آور اشیا کی روک تھام کا ترمیمی بل بھی منظور کر لیا۔ بل شہادت اعوان نے پیش کیا۔ بل کے تحت منشیات کیس میں گرفتاری کا اختیار پولیس کے سب انسپکٹر کو دے دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں