وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد فوری اضافے کا اعلان

اسلام اباد ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ایک سے 19 اسکیل تک کے ملازمین کو 15 فیصد الاونس دیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق صوبو ں کو بھی ملازمین کیلئے الاونس کا اعلان کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔

دوسری جانب فنانس ڈویژن نے مناسب وقت پر ملازمین کی ترقی کیلئے سمری تیار کرلی ہے جب کہ ایڈہاک الاونس کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے کیلئے پے کمیشن کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بی ایس 1 سے 19 گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں