وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کے ذریعے ملک کو سر سبزو شاداب بنائیں گے،وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی
بہاول پور(علی رضا غوری سے ) کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمدظفر اقبال اور وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بغدادالجدید کیمپس میں پودالگاکربہاولپور ڈویژن میں شجرکاری مہم کا آغازکر دیاہے۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بہاولپور میں بھرپور شجرکاری مہم چلائی گئی ۔ رواں سال ڈویژن بھر میں شجر کاری مہم
2022کے دوران32لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو 40لاکھ تک کیا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق شجر کاری مہم کے ذریعے ملک کو سر سبزو شاداب بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پودے لگانے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ ان پودوں کی بہترین دیکھ بھال کی جائے۔ تعلیمی اداروں میں ہر طالب علم اپنے نام کا ایک پودا لگائے اور خود ہی اس کی دیکھ بھال کرے۔ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے۔ گرین کیمپس منصوبے کے تحت یونیورسٹی کے طلبا اپنے نام کے پودے لگا رہے ہیں اور ان کی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں۔ سال 2022کی شجر کاری مہم کے دوران اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اپنا بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر بہاولپورمہر خالد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ، ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر آفتاب حسین گیلانی، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ،ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ،ڈین فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر خالد منصور ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر سجاد احمد پراچہ، ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشن شہزادا حمد خالد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز رضوان مجید، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر مکشوف احمد، ڈائریکٹر ایلومینائی ڈاکٹر اظہر حسین ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیاض احمداور دیگر افسران موجود تھے۔