وزیراعلیٰ کا انتخاب، پی ٹی ائی کے ایم پی ایز ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے

لاہور ( عمران قذافی سے ) وزیراعلیٰ پنجاب کے چناؤ کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور ق لیگ سمیت اراکین ہوٹل سے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔ سابق وفاق وزیرمونس الہی کہتے ہیں ان کے نمبرز پورے ہیں، اس سے بھی زیادہ ہوں گے۔

 ملک کے سب سے بڑے صوبے کی وزارت اعلی کے فیصلے کا دن آج، نئے وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب آج ہوگا، حمزہ شہباز اور پرویزالہیٰ مد مقابل آگئے۔

گذشتہ روز چیئرمین عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں 186 ارکان پورے کرلئے گئے۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، آصف زرداری نے تمام ارکان کو اسمبلی میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی، سیاسی مخالفین نے ایک دوسرے پر سبقت کے دعوے بھی کردیئے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی ایک رکن عظمیٰ قادری کرونا کا شکار ہو گئیں۔قبل ازیں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا تھا کہ حکومتی گیم ختم ہوچکی ہے، ہمارے نمبرز مطلوبہ تعداد سے زیادہ ہیں، اب یہ لالچ دیں یا جو مرضی کرلیں فرق نہیں پڑتا، شہباز شریف کا جس ادارے یا شخصیت نے ساتھ دیا انہوں نے اس کا بیڑہ غرق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں