وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری شب دو بجے منعقد ہو گی

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری شب دو بجے منعقد ہو گی۔

ایوان صدر کے ترجمان کے حوالے نے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نئے وزیراعلیٰ پنجاب سے حلف لیں گے۔

ترجمان ایوان صدر کے مطابق چودھری پرویز الٰہی کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں شب دو بجے منعقد ہو گی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے کچھ دیر قبل کہا تھا کہ گورنر پنجاب نے نئے وزیراعلیٰ کا حلف نہ لیا تو عدالتی حکم کے مطابق صدر مملکت پرویز الہٰی سے حلف لیں گے۔

شہباز گل نے واضح کیا تھا کہ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں واضح کیا ہے کہ اگر گورنر پنجاب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیں تو صدر مملکت ان سے حلف لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں