وزیراعظم کے فوکل پرسن برائےپناہ گاہ نسیم الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مسروراحمد کا یاردیمیلی کے دفترکا دورہ

اسلام آباد (عثمان صادق سے )وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان بیت المال مسرور احمد نے ترکی کے تعاون سے چلنے والی غیر سرکاری تنظیم یار دیمیلی پاکستان کے دفتر کا دورہ کیا جہاں تنظیم کے عہدیداران نے ادارے کے کام کے حوالے تفصیلی بریفنگ دی۔ نسیم الرحمن نے غریب و نادار افراد کی معاونت کیلئے یار دیمیلی پاکستان کے پروگراموں کو سراہا اور مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ازاں بعد نسیم الرحمن اور مسرور احمد نے معروف سماجی کارکن اور المعصوم انٹرنیشنل ٹرسٹ کی چیئر پرسن مسز کفائیت خان سے بھی ملاقات کی اور پاکستان میں سماجی بہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں