نیشنل ہائی ویزاورموٹرویز پرتعینات اہلکاروں کو ”باڈی وورن کیمرے”دینے کا فیصلہ
بہاول پور(محمد عباس سے)پنجاب کی نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر تعینات اہلکاروں کو ”باڈی وورن کیمرے”دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔باڈی وورن کیمروں ” کی مدد سے اہلکاروں کی دوران چالاننگ، ڈرائیونگ اور پبلک ڈیلنگ کو مانیٹر کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں نیشنل ہائی ویز پر ڈیڑھ سو اہلکاروں کو باڈی وورن کیمرے دیئے گئے ہیں،دوسرے مرحلہ میں اسی طرز کے کیمرے موٹر وے پر تعینات اہلکاروں کو بھی دیئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments