نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
یوتھ ویژن نیوز : (مس کنول فرید سے) نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں آذربائیجان کے وزیرِ اقتصادیات میکائیل جباروف سے ملاقات کی، جہاں ان کا پاکستان آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور صنعتی شراکت داری سے متعلق نئے امکانات پر مفصل گفتگو ہوئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں : نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی مصری ہم منصب سے ملاقات، غزہ میں فوری امن و انسانی امداد پر اتفاق
یہ تبادلۂ خیال 8 نومبر 2025 کو باکو میں دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان طے پانے والے مفاہمتی اصولوں کی روشنی میں آگے بڑھایا گیا، جس کا مقصد پاکستان اور آذربائیجان کے معاشی تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے تک لے جانا ہے۔ اس موقع پر آذربائیجانی کاروباری وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا اور مشترکہ معاشی کمیشن کے ذریعے مستقبل کے تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔