ملک بھر میں کورونا کےوار جاری، 24 گھنٹوں میں دو سو چھتیس نئے کیسز سامنے آ گئے

اسلام آباد (واصب غوری سے ) – ملک بھر میں کورونا کے دو سو چھتیس نئے کیسز سامنے آ گئےقومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ پانچ فیصد رہی۔ صوبہ بھر سے کورونا کیسز 101 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 3.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.0 فیصد، راولپنڈی سے 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ مردان میں کورونا وائرس کی شرح 7.69 فیصد ریکارڈ، میرپور میں کورونا وائرس کی شرح 5.88 فیصد ریکارڈ، اسلام آباد میں کورونا وائرس کی شرح 3.16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں کورونا وائرس کی شرح 2.63 فیصد، فیصل آباد میں کورونا وائرس کی شرح 1.92 فیصد، پشاور میں کورونا وائرس کی شرح 1.27 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں کورونا وائرس کی شرح 1.11 فیصد ریکارڈ ہوئی

اپنا تبصرہ بھیجیں