ملکی سیاست میں ہلچل،شہباز اور حمزہ حکومت کیلئے بری خبری, 2 اہم وزیر اچانک مستعفی ہوگئے
شہباز اور حمزہ حکومت کیلئے بری خبری. وفاق اور پنجاب سے 2 وزراء نے اچانک ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دے دیا.
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سردارایاز صادق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کے عہدے سے مستعفی ہوگئے. انہوں نے اپنا استعفی وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کو جمع کروادیا .
سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے. وہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے کام کرتے رہیںگے.
دوسری جانب صوبائی وزیر پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے بھی اپنی وزارت سے استعفی دے دیا ہے. وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نےسلمان رفیق کااستعفیٰ منظوربھی کرلیا. خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ انہوں نے وزارت سے استعفی ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا ہے.
Load/Hide Comments