ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر12ستمبرکوپاکستان میں یوم سوگ منایا جائےگا

یوتھ ویژن نیوز (ثاقب غوری سے )وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر پاکستان میں 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوم سوگ منانے کا اعلان وزارت خارجہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ جس کی منظوری وزیراعظم شہباز شریف نے دی۔

یہ بھی پڑھیں: چارلس نے بادشاہ کے تخت پر بیٹھتے ہی پہلاحکم جاری کردیا

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو انتقال کرگئی تھیں اور ان کی آخری رسومات پیر 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات دن 11 بجے ویسٹ منسٹرا بے میں ادا کی جائیں گی۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں