مقدمے کےاندراج کی درخواست، عدالت کا دانیہ شاہ اور ایف آئی اے کو نوٹس

کراچی: (قاری عاشق حسین سے ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرحوم رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کی بیوی دانیہ شاہ کیخلاف مقدمے کےاندراج کی درخواست پر عدالت نے دانیہ شاہ اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیئے

مقامی عدالت میں عامرلیاقت کی بیوی دانیہ شاہ کیخلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر ہوئی، جس پر عدالت نے ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے کہا کہ عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کرنے پر کیا کارروائی کی، کیا دانیہ شاہ کے خلاف مقدمے کیلئے کوئی اور بھی درخواست آئی ہے؟ عدالت نے تفصیلی رپورٹ 6 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

درخواستگزار کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ دانیہ شاہ نے اپنے شوہر کی ویڈیو ریلیز کر کے جرم کیا ہے، دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عامرجمیل ایڈووکیٹ نے کہا کہ عامرلیاقت کی موت کا ایک سبب ویڈیو کا وائرل ہونا بھی ہے، ایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں