فن لینڈ کی وزیراعظم کا ڈرگ ٹیسٹ منفی آگیا

یوتھ ویژن نیوز( ویب ڈسک )  فن لیند کے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری  کئے گئے ایک بیان کہا گیا ہے کہ وزیراعظم سنامرین نےاپوزیشن کے مطالبے پر اپنا منشیات کا ٹیسٹ کروایا تھا، لیکن ان کا ڈرگ ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: فن لینڈوزیراعظم کی نجی پارٹی میں ڈانس کئےجانےکی ویڈیولیک

بیان میں مزید کہا گیا کہ اپوزیشن کے مطالبے پر وزیراعظم سنا مرین نے منشیات استعمال کی تردید بھی کردی تھی، لیکن پھر طھی ٹیسٹ کروا لیا تھا، جو کہ منفی آ گیا ہے۔

فن لینڈ کی 36 سالہ وزیراعظم سنا مرین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیوز لیک ہونے پر انہیں کافی تنقید کا سامنا تھا، لیکن دنیا بھر سے خواتین نے سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس کی ویڈیوز شئیر کر کے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں