عمران خان کی کال پر مختلف شہروں میں مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی مہنگائی کے  خلاف احتجاج کی کال پر پی ٹی آئی کارکنوں اور شہریوں نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع کردیا۔

سابق وزیراعظم اور  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال پر مختلف شہروں میں شہری اور پی ٹی آئی کارکنان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

بارش کے باوجود اسلام آباد میں کمرشل مارکیٹ پر بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام جمع ہیں اور امپورٹڈ حکومت اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں۔

احتجاج میں رہنما تحریک انصاف، مراد سعید، علی محمد خان اورقاسم سوری بھی شریک ہیں۔

اسی طرح پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی لبرٹی چوک، راولپنڈی کی لال حویلی، ساہیوال، پشاور جب کہ شہر قائد شاہراہ قائدین پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں