عامر لیاقت کی وجہ موت کے تعین کیلیےشہری نے قبرکشائی کی درخواست دے دی

کراچی: معروف ٹی وی اینکر اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت کی وجہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

سٹی کورٹ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق شہری عبدالاحد کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل بیرسٹر ارسلان راجا نے مؤقف دیا کہ معروف ٹی وی اینکر و سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک پراسرار موت ہوئی ہے، جس کی وجہ کا تعین بہت ضروری ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی اچانک موت سے ان کے مداحوں میں شکوک و شبہات ہیں۔ شبہہ ہے کہ عامر لیاقت کو جائداد کے تنازع  پر قتل کیا گیا ہے۔ استدعا ہے کہ عامر لیاقت کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کےلیے خصوصی بورڈ تشکیل جائے کیوں کہ وجہ موت کا سامنے آنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں